سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان پومپیو اپنے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کے ساتھ گولان پہنچے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ نے مذاق اڑاتے ہوئے اس بات کی مذمت کی ہے جس میں اسرائیل سے گولان کو شام واپس لوٹانے کی اپیل کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ اگر شام کے صدر بشار الاسد اس جگہ پر قابض ہوجاتے ہیں تو خطرہ مغرب اور اسرائیل کو ہوگا۔
اس سے کئی گھنٹے پہلے پومپیو نے رام اللہ کے مشرق میں باجوت کی آباد کاری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں یہودی آباد کاریوں کی مصنوعات کو اسرائیلی پروڈکٹ کے طور پر درجہ بندی کرے گا۔(۔۔۔)
جمعہ 04 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 20 نومبر 2020ء شماره نمبر [15333]