آکسفورڈ ویکسین بوڑھوں کے لئے قابل امید ہے

آکسفورڈ ویکسین بوڑھوں کے لئے قابل امید ہے
TT

آکسفورڈ ویکسین بوڑھوں کے لئے قابل امید ہے

آکسفورڈ ویکسین بوڑھوں کے لئے قابل امید ہے
گزشتہ روز اس "کوویڈ ۔19" وائرس کے لئے ویکسین کے بارے میں ایک خوشخبری سامنے آئي ہے جس نے گزشتہ سال کے آخر میں اپنے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک اس سے متاثر ہونے والے 56 ملین میں سے 10 لاکھ 350 ہزار سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے اور ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹفورڈ یونیورسٹی نے "آسٹر زینیکا" فارمیسی کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ویکسین نے 70 سال سے زیادہ عمر کے بوڑھے لوگوں میں ایک مضبوط مدافعتی ردعمل حاصل کیا ہے اور حالیہ ٹیسٹوں کے نتائج کا اعلان کرسمس تک کیا جائے گا۔

مزید برآں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی مینجمنٹ سنٹر کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اینٹی وائرس ویکسین کی پیداوار کے بارے میں لگاتار اعلانات کے نتیجے میں امید کی فضا کی وجہ سے اس وبا کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کو ہلکے میں لینے سے آگاہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 04 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 20 نومبر 2020ء شماره نمبر [15333]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]