دونوں کمپنیوں کو توقع ہے کہ صحت کے حکام انہیں وسط دسمبر تک ویکسین تیار کرنے کی اجازت دے دیں گے اور مزید کہا کہ وہ فوری طور پر خوراک کی ترسیل شروع کردیں گے جبکہ فائزر نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اس سال کے دوران 50 ملین خوراکیں مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ مقدار 25 ملین افراد کے لئے کافی ہے۔
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو درخواست اس وقت دی گئی ہے جب فائزر اور بائینٹیک نے حتمی آزمائشوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے جو ویکسین تیار کی ہے وہ بغیر کسی حفاظتی خدشات کے کوویڈ 19 وائرس کی روک تھام میں 95 فیصد موثر ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 05 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 21 نومبر 2020ء شماره نمبر [15334]