لبنان میں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر کوئی جشن کا ماحول نہیں

لبنان کے آرمی کمانڈر جوزف عون نے گزشتہ روز بیروت کے قریب واقع آرمی ہیڈ کوارٹر میں فرانسیسی چیف آف اسٹاف فرانکوئس لی کوئنٹر کا استقبال کیا ہے (اے ایف پی)
لبنان کے آرمی کمانڈر جوزف عون نے گزشتہ روز بیروت کے قریب واقع آرمی ہیڈ کوارٹر میں فرانسیسی چیف آف اسٹاف فرانکوئس لی کوئنٹر کا استقبال کیا ہے (اے ایف پی)
TT

کل اتوار کے دن لبنان آئندہ حکومت کی تشکیل کے لئے کی جانے والی کوششوں کے گرد ابہام کے درمیان یوم آزادی کا جشن منائے گا اور یہ اس حکومت کی تشکیل کے لئے وزیر اعظم سعد حریری کی تقرری کے ایک ماہ بعد ہو رہا ہے اور اس کی تشکیل میں رکاوٹوں کے بارے میں ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

تعطل، نئے مطالبات اور رکاوٹوں نے سیاسی حلقوں کے سلسلہ میں عوام کے اندر عدم اطمینان پیدا کردیا ہے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ایک مختصر جملے میں اس کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آزادی ایک حکومت سے شروع ہوئی ہے اور ہم کہاں ہیں اور انہوں نے اس جملہ میں اب ایک فعال حکومت تشکیل کرنے کے سلسلہ میں عاجزی کی طرف اشارہ کیا ہے۔

جبکہ آزادی کی تقریبات کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں ہیں اور صدر مائکل عون نے آج شام کو آزادی کی 77 ویں برسی کے موقع پر لبنانیوں کو ایک پیغام بھیجتی ہے جس میں انہوں نے موجودہ پیشرفتوں کے سلسلہ میں توجہ دلائی ہے۔

سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عون اس بات پر اصرار کررہے ہیں کہ انہیں عیسائی وزراء منتخب کرنے کا خصوصی حق حاصل ہو اور یہ لبنان کے آئین نے نامزد کردہ وزیر اعظم جو اختیارات دیا ہے اس سے متصادم ہے اور اس آئین نے وزیر اعظم کو صدر جمہوریہ کے ساتھ خاص منصوبہ پر دستخط کرنے کی اجازت دی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 05 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 21 نومبر 2020ء شماره نمبر [15334]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]