فاآنی امریکی موجودگی پر تبادلۂ خیال کرنے بغداد آئے تھے

جنرل اسماعیل قاآنی کو دیکھا سکتا ہے
جنرل اسماعیل قاآنی کو دیکھا سکتا ہے
TT

فاآنی امریکی موجودگی پر تبادلۂ خیال کرنے بغداد آئے تھے

جنرل اسماعیل قاآنی کو دیکھا سکتا ہے
جنرل اسماعیل قاآنی کو دیکھا سکتا ہے
ایک باخبر عراقی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قانی گزشتہ منگل سے بغداد میں موجود ہیں اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ انھوں نے مسلح دھڑوں کے ساتھ تعلقات کی فائل سے براہ راست تعلق رکھنے والے متعدد سینئر عراقی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے اور ان کا تعلق اس جنگ بندی سے بھی ہے جس کا اعلان امریکی انتخابات سے قبل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے گرین زون کے مختلف علاقوں پر متعدد میزائل داغے گئے ہیں جن کا مقصد امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانا تھا اور اس حملہ میں ایک عراقی بچہ ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے اور بڑے قریبی مسلح دھڑوں نے راکٹوں کے لانچنگ کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے یہاں تک کہ انہوں نے اس کاروائی کی مذمت کی ہے جیسے حزب اللہ بریگیڈس ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قاآنی کے اس دورے کا مقصد جنگ کے جاری رہنے کے سلسلے میں مسلح دھڑوں کے ساتھ افہام وتفہیم کرنا ہے جبکہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی جنرل نے افطار کی میز پر عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے حکومت کے لئے ایرانی حکومت کی طرف سے حمایت کی تاکید کی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 06 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 22 نومبر 2020ء شماره نمبر [15335]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]