ایتھوپیا نے افریقی ثالثی کو کیا مسترد

تجارتی خلائی کمپنی "میکسار ٹیکنالوجیز" کی طرف سے فراہم کردہ مصنوعی سیارہ کی تصویر میں ظاہر تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
تجارتی خلائی کمپنی "میکسار ٹیکنالوجیز" کی طرف سے فراہم کردہ مصنوعی سیارہ کی تصویر میں ظاہر تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایک طرف ایتھوپیا کی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے ٹگرے ​​کے دوسرے سب سے بڑے شہر اڈیگرت اور تین دیگر شہروں پر اپنا کنٹرول جما لیا ہے اور دونوں اطراف سے دارالحکومت میکیلی کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیر اعظم آبی احمد نے تنازعہ میں افریقی یونین کے صدر اور جنوبی افریقی صدر سائرل رامفوسا کی ثالثی کو مسترد کردیا ہے۔

"الشرق الاوسط" کو ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سرکاری افواج نے اشریہ، آریا اور اکسوم تاریخی شہروں پر  کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ان ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی فورسز دار الحکومت میکیلی کی سمت میں مستقل پیش قدمی کر رہی ہیں۔

اس دوران ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے افریقی یونین کے ذریعہ ثالثی کو مسترد کردیا ہے اور بلومبرگ ایجنسی کے مطابق آبی احمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور ٹگرے ​​کی علاقائی حکومت کے مابین تنازعہ میں ثالثی کے لئے افریقی یونین کے ذریعہ بھیجے گئے "تین" سفیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 06 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 22 نومبر 2020ء شماره نمبر [15335]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]