اطالوی سائٹ اٹیمل راڈار نے بتایا ہے کہ اس نے مغربی لیبیا جانے والے دو فوجی کارگو طیارے دیکھے ہیں جو غالبا مصراتہ کی طرف جارہے تھے اور اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہو رہا ہے کہ ترکی کی طرف سے مغربی لیبیا میں اپنے تعینات عناصر اور "الوفاق" حکومت کی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے والے عناصر کے لئے ہتھیاروں اور فوجی سامانوں کی منتقلی جاری ہے۔
یورپی مانیٹرنگ آپریشن "آیرینی" کے دائرہ میں روم کے اندر اتوار کے روز جرمن فورسز کی طرف سے ترکی کے تجارتی کارگو جہاز کی تلاشی لینے اور جنگ بندی کے باوجود لیبیا تک ترک فوجی ہوائی پل کے تسلسل کا انکشاف ہوا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 12 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 27 نومبر 2020ء شماره نمبر [15340]