«ورلڈ ہیلتھ»: "کورونا" سے متاثر اور مرنے والوں میں سے نصف کا تعلق 4 ممالک سے ہے

«ورلڈ ہیلتھ»: "کورونا" سے متاثر اور مرنے والوں میں سے نصف کا تعلق 4 ممالک سے ہے
TT

«ورلڈ ہیلتھ»: "کورونا" سے متاثر اور مرنے والوں میں سے نصف کا تعلق 4 ممالک سے ہے

«ورلڈ ہیلتھ»: "کورونا" سے متاثر اور مرنے والوں میں سے نصف کا تعلق 4 ممالک سے ہے
گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے متاثر اور مرنے والوں میں سے نصف تعداد کا تعلق 4 ممالک سے ہے اور گیبریئسس نے یہ بھی کہا کہ اس وبا نے دنیا کے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے لیکن اس کا اثر ایک جیسا نہیں تھا۔

اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل نے "ٹویٹر" پر جاری کردہ ٹویٹس میں مزید کہا ہے کہ متاثر اور مرنے والوں میں سے تقریبا 70 فیصد 10 غیر متعینہ ممالک میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا برطانوی حکومت نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی میڈیسنز ریگولیٹری اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس "کوویڈ ۔19" وائرس ویکسین کی تقییم کرے جو برطانوی "آسٹرا زینیکا" کمپنی آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کررہی ہے تاکہ اسے مارکیٹ میں پیش کرنے کی تیاری کی جائے۔(۔۔۔)
 
ہفتہ 13 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 28 نومبر 2020ء شماره نمبر [15341]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]