ایران کو فخری زادہ کے قتل کا جواب دینے کے پھندے سے خوف ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2658411/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%81%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%D8%B2%D8%A7%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DA%BE%D9%86%D8%AF%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%AE%D9%88%D9%81-%DB%81%DB%92
ایران کو فخری زادہ کے قتل کا جواب دینے کے پھندے سے خوف ہے
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کو تہران میں فخری زادہ کے اہل خانہ کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز ایرانی قیادت نے تہران کے مشرق میں ایک گھات لگائے ہوئے حملہ میں اس کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے اور پھر اس کی موت کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے لیکن وہ عجلت میں نہیں ہیں کیونکہ وہ اس کاروائی کی وجہ سے اسرائیلی جال میں پڑ سکتے ہیں جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے آخری ہفتوں میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ بھی ہو سکتا ہے۔
فرانس پریس ایجنسی کے مطابق ایرانی رہنما علی خامنئی نے حکام کے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جرم کے سلسلہ میں عور وفکر کریں اور اس کو انجام دینے والوں اور اس کے ارتکاب کرنے کے احکامات دینے والوں کو لامحالہ سزا دیں۔ اس سلسلہ میں ایرانی صدر حسن روحانی نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس قتل کے پیچھے ہے اور جو بائیڈن کے ریاستہائے متحدہ کا اقتدار سنبھالنے سے چند ہفتوں قبل اس خطے میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک اس جال میں نہیں آئے گ تاہم انہوں نے بروقت جواب دینے پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]