ایتھوپیا نے دار الحکومت تیگرائی پر اپنے فوج کے کنٹرول کا کیا اعلان

مشرقی سوڈان میں گزشتہ روز ریاست قضاریف میں واقع ام راکوبہ کیمپ میں حبشی پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مشرقی سوڈان میں گزشتہ روز ریاست قضاریف میں واقع ام راکوبہ کیمپ میں حبشی پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز ایتھوپیا کی فوج نے تیگرائی علاقہ کے دار الحکومت میکلی شہر پر اپنا کنٹرول جما لیا ہے اور یہ علاقہ ادیس ابابا میں مرکزی حکومت کے خلاف تیگرائی کو آواد کرانے والے باغی رہنماؤں کا آخری گڑھ ہے اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد کے دفتر نے ایسا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اب میکلی شہر کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں کرلیا ہے اور یہ بیان فوج کے آفیشل پیج "فیس بک" پر چیف آف آرمی کے ایک ایسے ہی بیان کے بعد سامنے آیا ہے اور شمالی علاقے میں سرکاری فوج سے لڑنے والے ٹائیگریائی باشندوں کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 14 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 29 نومبر 2020ء شماره نمبر [15342]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]