سعودی عرب میں کورونا متاثرین پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے

صحت کے احتیاطی تدابیر سے متعلق سخت اقدامات پر دیا گیا زور (تصویر: بشیر صالح)
صحت کے احتیاطی تدابیر سے متعلق سخت اقدامات پر دیا گیا زور (تصویر: بشیر صالح)
TT

گزشتہ روز سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے 217 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 386 معاملات صحتیاب ہوئے ہیں اور 14 افراد کی موت ہوئی ہے اور ایسے وقت میں وزیر صحت توفیق الربیعہ نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ ہم ابھی بھی ملک میں کورونا وائرس پر قابو پا رہے ہیں کیونکہ متاثرین کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں پہلے کیس کے بعد مجموعی طور پر انفیکشن کے کل معاملات 357،128 ہیں جن میں سے 4،835 فعال ہیں اور ان میں سے بیشتر مستحکم ہیں اور ان کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے اور ان میں سے 674 نازک معاملات ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 346،409 تک پہنچ چکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 5،884 ہوگئی ہے۔(۔۔۔)

پیر  15 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 30 نومبر 2020ء شماره نمبر [15343]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]