امریکہ چین پر دباؤ بڑھا رہا ہے

علی بابا جیسی بہت ساری چینی کمپنیاں امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکی جائیں گی (رائٹرز)
علی بابا جیسی بہت ساری چینی کمپنیاں امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکی جائیں گی (رائٹرز)
TT

امریکہ نے ایسے وقت میں چین پر اپنی دباؤ مہم تیز کردی ہے جب دو بڑی معیشتوں کے مابین تعلقات دہائیوں میں اپنی نچلی سطح پر آگئے ہیں اور کانگریس نے ایک ایسا قانون پاس کیا جس کے تحت چینی کمپنیوں کے لئے امریکی اسٹاک ایکسچینج اور مالیاتی منڈی بند ہوجائے گی جبکہ واشنگٹن نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبروں کو امریکہ میں داخلے کے ویزا دینے پر پابندی کو مضبوط کر دیا ہے۔

پرسو روز امریکی ایوان نمائندگان نے سینیٹ کے منظور کردہ اس قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت چینی کمپنیوں کے لئے امریکی اسٹاک مارکیٹ اور مالی منڈی بند کردی جائیں گی۔(۔۔۔)

جمعہ  19 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 04 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15347]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]