پومپیو نے ایران کو راضی کرنے کے سلسلہ میں بائیڈن کی انتظامیہ کو کیا متنبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2665336/%D9%BE%D9%88%D9%85%D9%BE%DB%8C%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D8%A7%D8%B6%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D9%85%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%AA%D9%86%D8%A8%DB%81
پومپیو نے ایران کو راضی کرنے کے سلسلہ میں بائیڈن کی انتظامیہ کو کیا متنبہ
امریکی وزیر خارجہ کو کل منامہ ڈائیلاگ میں مشارکین کے سامنے ویڈیو کے ذریعے اپنی بات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران کو راضی کرنے کے سلسلہ میں منتخب کردہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے غیر مستحکم رویے پر سنجیدگی سے غور کریں۔
گزشتہ روز "رائٹرز" کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بحرین کے دار الحکومت منامہ میں اپنے کام کا آغاز کرنے والے فورم "منامہ ڈائیلاگ 2020" میں ویڈیو کے ذریعے ریکارڈ شدہ افتتاحی تقریر کے دوران پومپیو نے تہران پر پابندیوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران اس پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی مکمل خواہش کا اظہار کررہا ہے لیکن انہوں نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ واشنگٹن کیا کرنا چاہتا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)