لیبیا اور بحیرہ روم کی حفاظت کے بارے میں مصر اور فرانس کے درمیان ایک معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2671681/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%D8%AD%DB%8C%D8%B1%DB%81-%D8%B1%D9%88%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%81%D8%A7%D8%B8%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B5%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
لیبیا اور بحیرہ روم کی حفاظت کے بارے میں مصر اور فرانس کے درمیان ایک معاہدہ
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو گزشتہ روز ایلیزیہ محل میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جارحانہ کارٹونوں کی فائل، اظہار رائے اور کارٹون کی آزادی کے سلسلہ میں فرانسیسی صدر کے سخت پوزیشن، فرانسیسی ریاست کے سیکولرزم کے دعوے اور اس کے وضعی قوانین کی پابندی اور سیاست سے مذہب کی علیحدگی ان جیسے مسائل کو استثناء کرکے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کے مہمان مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان کوئی مشکل نہیں ہے اور یہ تین روزہ دورہ ہے جو آج اختتام پذیر ہوا ہے۔
3 اہم فائلوں میں دونوں فریق کے مابین زبردست قربت سامنے آئی ہے اور یہ فائل لیبیا، مشرقی بحیرہ روم کے پانی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق ہیں اور لیبیا کی فائل کے سلسلہ میں دونوں فریقوں نے اپنے سیاسی حل پر قائم رہنے کی تاکید کی ہے اور میکرون نے لیبیا کی فائل میں پیش آنے والی مثبت پیشرفتوں کو تقویت دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)