گزشتہ روز بغداد میں وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی سعودی وفد نے عراقی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے تاکہ سعودی - عراقی بزنس کونسل سے طے پانے والے معاہدوں کو چالو کیا جا سکے، ان پر عمل درآمد ہو سکے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بڑھایا جا سکے اور سرمایہ کاری کے دروازوں کو کھولا جا سکے۔
القصبی نے 10 سرکاری ایجنسیوں کے نمائندوں اور 22 کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے تاجروں کے وفد کے ہمراہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دورہ ہمارے دونوں برادر ممالک اور عوام کے مفاد کے لئے تعلقات کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کے شعبے کو کھولنے کے لئے ہے۔(۔۔۔)
منگل 23 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 08 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15351]