ویکسینیشن کے لئے بین الاقوامی لائسنس کا سلسلہ ہوا شروعhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2675516/%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%B4%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%84%D8%A7%D8%A6%D8%B3%D9%86%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9
ویکسینیشن کے لئے بین الاقوامی لائسنس کا سلسلہ ہوا شروع
گزشتہ روز برلن میں ایک جرمنی کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
متعدد ممالک نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں ڈراپ پلانے والے آپریشنوں کے لائسنس دینے کے سلسلے میں برطانیہ کے نقش قدم پر عمل شروع کر دیا ہے اور یاد رہے کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تک ایک ملین اور 558 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد دنیا میں 68.2 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ سب سے زیادہ اموات امریکہ، برازیل اور فرانس میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز کینیڈا کی سرزمین پر فائزر بائینٹیک ویکسین کے استعمال کے لئے گرین لائٹ دے کر ویکسینیشن کی طرف بین الاقوامی تحریک میں اضافہ ہوا ہے اور اسرائیل کو اس ویکسین کی مقدار کی پہلی کھیپ اس خبر کے درمیان ملی ہے کہ اس کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو یہ خوراک لینے والے پہلے شخص ہوں گے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]