ایران: ہم امریکی بمباروں کی نگرانی لمحہ بہ لمحہ کررہے ہیں

ایران: ہم امریکی بمباروں کی نگرانی لمحہ بہ لمحہ کررہے ہیں

پیر, 14 December, 2020 - 13:00
خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ کو دیکھا جا سکتا ہے (تسنیم)
ایران نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع کے ذمہ داران لمحہ بلمحہ امریکی بی 52 بمباروں کی نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کا امریکہ اور اسرائیل سے بدلہ لینے کی بات بھی کی ہے۔

خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے پرسو شام چند ہفتوں میں دوسری بار امریکہ کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کے قریب اڑنے کے لئے دو بڑے بمبار بھیجنے کے اعلان کا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ فضائي دفاع کی مرکزی اتھارٹی جنوبی خلیج میں ملک کی فضائی حدود سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی بمباروں کی نقل وحرکت پر لمحہ بلمحہ نظر رکھے ہوئی ہے  اور ایرانی "تسنیم" ایجنسی کے مطابق فضائی حدود کی معمولی خلاف ورزی کا منہ توڑ اور حیران کن جواب دیا جائے گا۔(۔۔۔)


پیر  29 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 14 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15357]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا