ترکی کی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین غلطی اور ہر قسم کی سمجھداری سے مبرا ایک فعل" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور امریکہ سے اس سلسلہ میں دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایس -400 سسٹم کے حوالے سے مسئلے کے حل پر تبادلۂ خیال کرنے کے بجائے امریکہ کی طرف سے پابندیوں کا انتخاب کرنا راستہ کو بند کرنے کی طرف ایک اقدام ہے اور یہ کوئی حل نہیں ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ نیٹو کے کسی اتحادی ملک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے ان کے درمیان اعتماد مجروح ہوگا۔(۔۔۔)
بدھ 02 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 16 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15359]