چند دنوں کے اندر یمن کی حکومت عدن میں نظر آئے گیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2694061/%DA%86%D9%86%D8%AF-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%B1-%DB%8C%D9%85%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%B9%D8%AF%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A2%D8%A6%DB%92-%DA%AF%DB%8C
گزشتہ نومبر کو یمنی صدر اور سعودی نائب وزیر دفاع کے مابین ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (صبا)
یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے اعلان کیا ہے کہ نئی یمنی حکومت ایک ہفتے سے دس دن کے اندر رسداتی انتظامات کی تکمیل کے بعد یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں پہنچ جائے گی اور انہوں نے العربیہ ٹی وی کے جاری کردہ بیانات میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ہر قسم کے تنازعہ کو حل کرنے اور ملک کو اپنے کاموں میں بحال کرنے کے لئے آگے بڑھانے کے مقصد سے شہزادہ خالد بن سلمان (سعودی نائب وزیر دفاع) اور ایک سیاسی اور فوجی کمیٹی کام کرے گی اور آنے والے مہینوں اور دنوں میں اسی چیز کو مکمل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر معین عبد الملک کی سربراہی میں نئی یمنی حکومت کے اعلان اور قانونی حیثیت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے" کے سیاسی اور فوجی عمل درآمد کو خلیج، عرب اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیا گیا ہے اور اس معاہدے کی سرپرستی اور اس پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)