یمن میں اتحادی فوج کی حمایت کرنے والے جوائنٹ فورسز کی کمان نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کے ذریعہ لگایا گیا ایک سمندری بارود بحیرہ احمر میں ایک تجارتی کارگو جہاز سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور انسانی نقصانات کے بغیر جہاز کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔
اس اتحاد نے حوثی ملیشیاؤں کے ذریعہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بارودی سرنگیں لگانے کی وجہ سے ان کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کی ہے اور اسے بحری نیویگیشن اور بین الاقوامی تجارت کے لئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 12 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 26 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15369]