اٹلی نے "حزب اللہ" سے منسلک منشیات کے ذخیرہ کو کیا ضبط

منشیات کے ضبط ہونے کے سلسلہ میں نابلس ویب سائٹ پر گردش کرنے والی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے

TT

اطالوی حکام نے لبنانی "حزب اللہ" سے منسلک منشیات کے ذخیرہ کو ضبط کیا ہے جبکہ مارونائٹ کے پیٹریاارک کا خیال ہے کہ لبنان کے زوال کو روکنے کے لئے تبدیلی ضروری ہے۔

گزشتہ روز جمعہ کے دن اطالوی ایجنسی نووا نے اطالوی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریبا ایک بلین ڈالر کی مالی قیمت کے ساتھ تقریبا 15 ٹن ایمفیٹامین نامی منشیات (کیپٹن) ضبط کیا گیا ہے جبکہ تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ اس کا تعلق حزب اللہ سے ہے۔

نیپلس پراسیکیوٹر کی زیر نگرانی تحقیقات کے مطابق یہ منشیات ان تین مشکوک کنٹینر میں موجود تھے جن میں صنعتی استعمال اور لوہے کے پہیے کے لئے تیار کرنے والے کاغذات تھے۔(۔۔۔)

ہفتہ  12 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 26 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15369]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]