یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبد الملک نے حوثیوں اور ایرانیوں پر اس حملے کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ گائڈڈ میزائلوں کے ذریعہ کیا گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کو کئے جانے کے سلسلہ میں ایرانی ماہرین کی موجودگی کے بارے میں انٹلیجنس اور فوجی معلومات بھی موجود ہیں۔
عبد الملک نے یمنی سرکاری میڈیا کے ذریعہ نشر کردہ ایک تقریر میں مزید کہا ہے کہ جب ہم حوثی ملیشیاؤں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں خطے میں ایران اور اس کے سبوتاژ منصوبے کے بارے میں بات کرنی پڑتی ہے کیونکہ اسی سے بین الاقوامی نیویگیشن کو اور اس کی ملیشیاؤں کے اسلحے اور ایجنٹوں کے ذریعہ دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 18 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 01 جنوری 2021ء شماره نمبر [15375]