فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے اقوام متحدہ کی طرف جاری شدہ لائسنس

فائزر - بائنٹیک دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویکسین ہے (ڈی پی اے)
فائزر - بائنٹیک دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویکسین ہے (ڈی پی اے)
TT

عالمی ادارۂ صحت نے "کوویڈ ۔19" ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے جسے امریکی "فائزر" اور جرمن "بئنٹیک" کمپنی نے تیار کیا ہے اور اجازت نامہ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے پہلا اجازت نامہ ہے۔

تنظیم میں دوائیوں اور صحت سے متعلق مصنوعات کی ذمہ دار ماریانگیلا سماؤ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین تک عالمی سطح پر رسائی کو یقینی بنانے کی طرف یہ ایک بہت ہی مثبت قدم ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور ہمارے شراکت دار حفاظتی اور افادیت کے معیاروں پر پورا اترنے والی دیگر ویکسینوں کا جائزہ لینے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے اس اقدام سے ممبر ممالک کو ویکسین کی درآمد اور تقسیم کے لئے باقاعدہ منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی اجازت ہوگی اور برطانیہ اور امریکہ سمیت متعدد ممالک پہلے ہی اس ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں اور یوروپی یونین نے بھی 20 دسمبر کو ویکسین کے استعمال کی مشروط اجازت کی منظوری دی ہے جس سے اس کے ممبروں کو 2021 کے آغاز سے پہلے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  19 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 02 جنوری 2021ء شماره نمبر [15376]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]