ایسے وقت میں جب شامی حکومت کی افواج نے شام کے صحرا میں داعش کے تعاقب کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے کل یہ اطلاع ملی ہے کہ رقہ گورنریٹ (شمال مشرقی شام) کے شمالی دیہی علاقے تل سمین میں ان کےفوجی اڈے کے قریب کار بم پھٹنے سے متعدد روسی فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور اس حملہ کی ذمہداری حراس الدین نامی تنظیم نے قبول کی ہے جو تحریر الشام فرنٹ سے الگ ہوکر دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک ہوئی ہے۔
حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات - جمعہ کی درمیانی شب تل السمن کے علاقے میں روسی فورسز کے اڈے کی ایک رکاوٹ کے قریب سے ایک "پک اپ" کار پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں متعدد روسی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 02 جنوری 2021ء شماره نمبر [15376]