اردوغان کو باباکن کے عروج کا خدشہ ہے

اردوغان کو اپنی جماعت سے داؤد اوغلو اور باباکن میں شمولیت اختیار کرنے کی لہروں کا خدشہ ہے (اے ایف پی)
اردوغان کو اپنی جماعت سے داؤد اوغلو اور باباکن میں شمولیت اختیار کرنے کی لہروں کا خدشہ ہے (اے ایف پی)
TT

ترکی میں حکمران انصاف اور ترقی پارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان کو سنہ 2023 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سابق نائب وزیر اعظم علی بابکن اور ان کی جمہوریت اور ترقی پارٹی کے عروج کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اردوغان نے پارٹی میں ایک تجدید کا عمل شروع کیا ہے جس میں سب سے نمایاں ترین وزیر برائے خزانہ برات بیراق کا گزشتہ نومبر میں اچانک استعفی دینا ہے اور اس سے قبل اردوغان نے مرکزی بینک کے سربراہ مراد یوسال کو معزول کرکے سابق وزیر خزانہ ناجی ایگبل کیکو ان کی جگہ متعین کیا تھا اور اسی واقعہ سے بیراق مشتعل ہوئے تھے۔
حریت اخبار سمیت اردوغان کے قریبی ذرائع ابلاغ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو حکم دیا ہے کہ وہ حکمران پارٹی سے علیحدگی کے بعد سابق وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو اور باباکن کے ڈیموکریٹک اور پروگریس پارٹی کے قیام سے شروع ہونے والے اختلافات سے روکنے کے لئے اپنی تقریر سے بچیں۔(۔۔۔)

ہفتہ  19 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 02 جنوری 2021ء شماره نمبر [15376]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]