عبد المہدی: ایرانی جنرل کے قتل سے قبل ٹرمپ نے مذاکرات کا خیر مقدم کیا تھا

عبد المہدی: ایرانی جنرل کے قتل سے قبل ٹرمپ نے مذاکرات کا خیر مقدم کیا تھا
TT

عبد المہدی: ایرانی جنرل کے قتل سے قبل ٹرمپ نے مذاکرات کا خیر مقدم کیا تھا

عبد المہدی: ایرانی جنرل کے قتل سے قبل ٹرمپ نے مذاکرات کا خیر مقدم کیا تھا
سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے انکشاف کیا ہے کہ عراقی پاپولر موبلائزیشن اتھارٹی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے ساتھ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے تقریبا 48 گھنٹے قبل انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فون آیا تھا۔

عبد المہدی نے ہوائی اڈے کے واقعے سے متعلق ایک دستاویزی فلم کے حق میں دی گئی گواہی میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے بغداد کے وقت نو بجے کے قریب مجھے نئے سال کی شام فون کیا تھا اور انہوں نے امریکی سفارتخانے کی طوفان کو ختم کرنے پر ہمارا شکریہ ادا کیا تھا۔

عبد المہدی کے مطابق انہوں نے ٹرمپ کو ایرانیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے یا 2003 کے بعد سے ہونے والے معاہدے کی طرح معاہدہ کرنے کی تجویز دی تھی اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا تھا کہ ٹرمپ نے مجھے بتایا کہ آپ اس سلسلے میں جو کرسکتے ہیں ہم اس کے لئے تیار ہیں۔(۔۔۔)

اتوار  20 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 03 جنوری 2021ء شماره نمبر [15377]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]