تخلیقی صلاحیت کی نصف صدی کے بعد وحید حامد کی رخصتی

تخلیقی صلاحیت کی نصف صدی کے بعد وحید حامد کی رخصتی
TT
20

تخلیقی صلاحیت کی نصف صدی کے بعد وحید حامد کی رخصتی

تخلیقی صلاحیت کی نصف صدی کے بعد وحید حامد کی رخصتی
مصر کے عظیم مصنف اور اسکرین رائٹر وحید حامد کا گزشتہ روز 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے اور ان کی آخری رسومات کا انعقاد کیا گیا جس میں مصر کی موجودہ کورونا صورتحال کے باوجود اہل فن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اور صحت کے بحران، پھیپھڑوں کی پریشانیوں اور ایک کمزور دل کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں انتہائی نگہداشت والے کمرے میں داخل ہونے کے کے چند گھنٹوں کے بعد حامد کی موت ہوگئی۔

کل مصر میں سماجی رابطوں کی سائٹیں پر اس عظیم مصنف کا تذکرہ بہت زور وشور سے چل رہا تھا جسے فنکاروں، میڈیا پیشہ ور افراد اور فالووروں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں مصری اور عربی ڈرامہ اور سنیما میں ایک مایا ناز شخصیت کے طور پر بیان کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  20 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 03 جنوری 2021ء شماره نمبر [15377]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]