"بریگیڈ" کے سکریٹری نے الکاظمی کی حکومت کو گرانے کی دی دھمکی

گزشتہ روز بغداد میں تحریر اسکوائر میں سلیمانی اور انجینئر کے قتل کی یاد میں حشد اور ایران نواز دھڑوں کے حامیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز بغداد میں تحریر اسکوائر میں سلیمانی اور انجینئر کے قتل کی یاد میں حشد اور ایران نواز دھڑوں کے حامیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

عراق میں "حزب اللہ بریگیڈس" کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمداوی نے گزشتہ روز مصطفی الکاظمی کی حکومت کا تختہ پلٹنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ انہوں نے ملیشیاؤں سے اسلحہ لئے جانے کے معاملہ سے انکار کیا ہے جو عراق میں سب سے زیادہ دباؤ ڈالنے والے مقبول اور سرکاری مطالبات ہیں اور اس میں امریکہ کے لئے بھی دھمکی ہے۔

3 جنوری 2020 کو بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی میزائل حملے میں ایرانی "قدس فورس" کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی اور حشد کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ پہلے بیان میں الحمیداوی نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہماری موجودگی سپردگی کا پیغام ہے کہ اگر انتقام لینے میں جلدی کی تو ہمارا خون اب بھی ابل رہا ہے۔

اس وقت بھی حکومت کو ایک عوامی اور علی الاعلان دھمکی میں الحمیداوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ الکاظمی حکومت کو ہرگر نہیں گرانے دیں گے کیونکہ ابھی بھی وقت ہے۔(۔۔۔)

پیر  21 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 04 جنوری 2021ء شماره نمبر [15378]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]