برطانیہ تبدیل شدہ کورونا کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے

کل لندن میں رائل اسپتال کے سامنے ایمبولینس گاڑیوں کو دیکھا با سکتا ہے (ای پی اے)
کل لندن میں رائل اسپتال کے سامنے ایمبولینس گاڑیوں کو دیکھا با سکتا ہے (ای پی اے)
TT

برطانیہ تبدیل شدہ کورونا کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے

کل لندن میں رائل اسپتال کے سامنے ایمبولینس گاڑیوں کو دیکھا با سکتا ہے (ای پی اے)
کل لندن میں رائل اسپتال کے سامنے ایمبولینس گاڑیوں کو دیکھا با سکتا ہے (ای پی اے)
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کل آگاہ کیا ہے کہ وہ اس "تبدیل شدہ کورونا" وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں جو پچھلے "کوویڈ 19" کے مقابلے 50 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملکوں میں برطانیہ ہے جسے حال ہی میں اس کی سرزمین پر دریافت ہونے والے کورونا کی وجہ سے مزید کشیدگی کا خطرہ ہے اور اس بیماری کی وجہ سے ملک کے تین تہائی باشندے گھر میں بند ہونے پر مجبور ہوئے ہیں  لیکن حالیہ تعطیلات کے موسم کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے اور اسی وجہ سے جانسن لاک ڈاؤن کے اقدامات سخت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جانسن نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ ہفتوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں مزید اقدامات سخت کرنے پڑ سکتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسکولوں کو کھلا رکھنے کے لئے اس وبا کے دور میں سخت جدوجہد کی ہے لیکن ہمیں کچھ طلباء کے لئے تعلیمی سال کا آغاز ملتوی کرنا پڑا ہے اور خاص طور پر لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں جہاں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔(۔۔۔)

پیر  21 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 04 جنوری 2021ء شماره نمبر [15378]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]