دو متوازی زندگیاں اور ڈی گالے اور مِٹرا رینڈ

دو متوازی زندگیاں اور  ڈی گالے اور مِٹرا رینڈ
TT

دو متوازی زندگیاں اور ڈی گالے اور مِٹرا رینڈ

دو متوازی زندگیاں اور  ڈی گالے اور مِٹرا رینڈ
فرانسیسی مصنف مائکل آنفروئے "ڈی گالے، مِٹرا رینڈ ... دو متوازی زندگیاں" کے عنوان سے "رابرٹ لافون" نامی پریس سے چند روز قبل شائع ہونے والی اپنی کتاب میں صدر جنرل چارلس ڈی گول کی کامیابیوں کی تعظیم اور ان کے جانشین فرانسکو مِٹرا رینڈ کی میراث کو ختم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔

مصنف نے غیر جانبداری کا دعوی نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے ان دو صدر جمہوریہ کے کے مابین تاریخ کی تحریر کو منضبط کرنے والے قوانیین اور اکیڈمیہ کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی ہے جن میں سے ایک جنرل ہیں جن کا نام چارلس ڈی گول ہے، جو جلدی ہی فرانس کی طرف سے ذلت ورسوائی کا انکار کرنے کی علامت بن گئے اور فاسسٹ جرمن کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے عزم وارادہ کا اظہار کیا۔(۔۔۔)

پیر  21 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 04 جنوری 2021ء شماره نمبر [15378]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]