چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آج العلا سربراہی اجلاس میں خلیج کی صف بندی ہوگي

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آج العلا سربراہی اجلاس میں خلیج کی صف بندی ہوگي
TT

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آج العلا سربراہی اجلاس میں خلیج کی صف بندی ہوگي

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آج العلا سربراہی اجلاس میں خلیج کی صف بندی ہوگي
چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے خلیج کو دوبارہ متحد کرنے کی سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب نے گزشتہ روز العلا میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے آغاز کے موقع پر قطر کے ساتھ فضائیہ اور سرحدیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے اور سعودی عرب کی یہ منظوری کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد کی درخواست کے جواب میں سامنے آئی ہے۔

ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں ان کے ملک کی پالیسی تعاون کونسل کے ممالک اور عرب ممالک کے اعلی مفادات کے حصول پر مبنی ہے اور اپنے عوام کی بھلائی کے لئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر مبنی ہے جس سے اس کی سلامتی اور استحکام ہو سکے اور امید ہے کہ جی سی سی ممالک کے عوام میں مستقل استحکام، یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا ہو۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی پریس ایجنسی (واس) کے ذریعہ دئے گئے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ العلا سربراہی اجلاس کے ذریعہ متحد گفتگو ہوگی اور ہمارے صفوں میں بھی اتحاد پیدا ہوگا اور نیکی اور خوشحالی کی راہ کو بھی فروغ ملے گی اور اس کے ذریعہ خادم حرمین شریفین اور ان کے بھائیوں جی سی سی ممالک کے رہنماؤں کے اتحاد اور یکجہتی کی ترجمانی بھی ہوگی تاکہ خطے کے چیلنجوں کا یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے اور امید ہے کہ جی سی سی ممالک کی سلامتی، استقرار واستحکام، یکجہتی اور ان کے عوام کا اتحاد برقرار رہے۔(۔۔۔)

منگل  22 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 05 جنوری 2021ء شماره نمبر [15379]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]