چین امریکہ اور تائیوان کے مابین طے شدہ فوجی بات چیت کا ضروری جواب دے گاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2727696/%DA%86%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%B7%DB%92-%D8%B4%D8%AF%DB%81-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%86%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B6%D8%B1%D9%88%D8%B1%DB%8C-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%92-%DA%AF%D8%A7
چین امریکہ اور تائیوان کے مابین طے شدہ فوجی بات چیت کا ضروری جواب دے گا
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
چین نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اس تائیوان کے مابین منصوبہ بند فوجی مکالمے کا ضروری جواب دے گا جسے بیجنگ اپنے ماتحت خطہ سمجھتا ہے اور اس نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
"رائٹرز" ایجنسی کے مطابق یہ بات اس وقت سامنے آئی جب امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اسسٹنٹ سکریٹری برائے سیاسی وعسکری امور کلارک کوپر آج شام کے اوائل میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر سے تائیوان کے ساتھ سیاسی اور فوجی گفت وشنید کے دوران انٹرنیٹ پر اپنے بیانات دیں گے لیکن اس کی دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]