چین نے کورونا کی اصل تلاش کرنے والوں کے داخلے پر لگائی پابندی https://urdu.aawsat.com/home/article/2729176/%DA%86%DB%8C%D9%86-%D9%86%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84-%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D9%84%DA%AF%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C
چین نے کورونا کی اصل تلاش کرنے والوں کے داخلے پر لگائی پابندی
عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر کو دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
چین نے کورونا کی اصل تلاش کرنے والوں کے داخلے پر لگائی پابندی
عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر کو دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر)
کل بدھ کے دن چین نے کئی ماہ تک جاری مشکل مذاکرات کے باوجود ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کی اصل جاننے والوں کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے ایک وفد کو داخل ہونے سے روک دیا۔
چین نے ٹیم کے متعدد ممبروں کو ٹرانسیٹ میں ویزا دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریئسس نے بہت زیادہ مایوسی کا اظہار کیا ہے اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق دس ماہرین کے سلسلہ میں توقع کی جارہی تھی کہ وہ ایک سیاسی اور انتہائی حساس مشن پر رواں ہفتے چین پہنچیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جانوروں سے انسانوں میں وائرس کیسے پھیلا۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]