قرقاش: "العلا" کے بعد تعاون کونسل مضبوط ہوگئی ہے

گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران قرقاش کو دیکھا جا سکتا ہے (وام)
گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران قرقاش کو دیکھا جا سکتا ہے (وام)
TT

قرقاش: "العلا" کے بعد تعاون کونسل مضبوط ہوگئی ہے

گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران قرقاش کو دیکھا جا سکتا ہے (وام)
گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران قرقاش کو دیکھا جا سکتا ہے (وام)
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے تصدیق کی ہے کہ العلا میں منعقدہ خلیج سربراہی اجلاس کے بعد خلیج تعاون کونسل مضبوط اور استحکام ہوگئی ہے اور انہوں نے کل آن لائن منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ اب قطر کے ساتھ اختلافات کو ختم کردیا گیا ہے اور امن وسلامتی اور استقرار واستحکام سے متعلق آنے والا مرحلہ بہت بہم ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ چیلنجوں کی وجہ سے اس فائل کو بند کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات یہ بھی دیکھتا ہے کہ اگلے مرحلے کے لئے اس کا نقطہ نظر، اس کے کردار، اس کے مقام اور وہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ان سب کے لئے ان فائلوں کو بند کرنے کی ضرورت ہے جو کسی وقت چیلنجز تھے اور قرقاش نے یہ بھی واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات "العلا اعلامیہ" کے فریم ورک کے اندر پابندی کے ساتھ کام کرنے کا پابند ہے۔(۔۔۔)

جمعہ  25 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 08 جنوری 2021ء شماره نمبر [15382]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]