سعودی عرب اور قطر کے مابین لینڈ پورٹ کو دوبارہ کھولا گیا

گزشتہ روز سعودی عرب کے ساتھ سلوى بندرگاہ پر قطری بیرون ملک مقیم افراد کے لئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز سعودی عرب کے ساتھ سلوى بندرگاہ پر قطری بیرون ملک مقیم افراد کے لئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے (الشرق الاوسط)
TT

3 سال سے زیادہ کی بندش کے بعد سعودی عرب اور قطر نے کل ہفتہ کے روز دونوں ممالک کے مابین سلوى زمینی بندرگاہ کھول دیا ہے۔

"الشرق الاوسط" کو سعودی عرب کے ساتھ قطر کے واحد زمینی بندرگاہ کے افتتاح کے بعد استقبالیہ عمل کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں دوستانہ تعلقات کے جذبات ہیں، عوام میں اطمینان کی کیفیت ہے اور قطر سے آنے والوں کے استقبال میں گلاب کے گلدستے پیش کئے گئے ہیںاور سعودی کسٹمز نے بتایا ہے کہ راستہ کھلنے کے بعد گزشتہ صبح اس نے بندرگاہ پر آمد ورفت کی ایک بڑی تعداد کا استقبال کیا ہے اور تمام بندرگاہوں پر عمل پیرا ہونے والے صحت کے کنٹرول اور طریقہ کار کے مطابق کسٹم کی کاروائیاں مکمل کی گئی ہیں۔

سعودی ایئر لائنز کل ریاض اور جدہ سے دوحہ کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی، ریاض سے ہفتے میں 4 اور جدہ سے ہفتے میں 3 پروازیں ہیں اور پہلی پرواز ریاض سے ہوگی۔(۔۔۔)

اتوار  27 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 10 جنوری 2021ء شماره نمبر [15384]
 
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]