لبنان کی مارکیٹیں بین الاقوامی اجناس کے بغیر ہیں اور سنٹرل بینک نے پاؤنڈ کی حمایت کی بند

لبنان میں اسٹور شیلف پر بہت سے سامان بدل چکے ہیں (رائٹرز)
لبنان میں اسٹور شیلف پر بہت سے سامان بدل چکے ہیں (رائٹرز)
TT

لبنان کی مارکیٹیں بین الاقوامی اجناس کے بغیر ہیں اور سنٹرل بینک نے پاؤنڈ کی حمایت کی بند

لبنان میں اسٹور شیلف پر بہت سے سامان بدل چکے ہیں (رائٹرز)
لبنان میں اسٹور شیلف پر بہت سے سامان بدل چکے ہیں (رائٹرز)

لبنانی صارفین جن زیادہ تر بین الاقوامی سامان کی خرید وفروخت کے عادی ہیں وہ بڑے اسٹورز کی سمتل سے غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں اور جو کچھ اب بھی دستیاب ہیں ڈالر کے تبادلے کی شرح میں ڈرامائی اضافے کی وجہ سے ان کی قیمتیں میں پہلے کے مقابلہ میں چار گنا یا اس سے زیادہ ہیں۔

 

وزارت معیشت کے ڈائریکٹر جنرل محمد ابو حیدر نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متبادل اور سستے سامان مارکیٹ میں دستیاب ہیں  جن میں سے بیشتر ترکی، مصر اور شام سے درآمد ہوتے ہیں۔

 

بین الاقوامی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں گزشتہ مہینوں کے دوران لبنانی مارکیٹ سے دستبردار سے غائب ہو چکی ہیںاور بہت ساری لبنانیوں کے اندر خریداری کی استطاعت میں کمی آنے کی وجہ سے ان کمپنیوں نے لبنان کو خیر باد کہا ہے اور اب لبنان میں 60 فیصد شہری غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار  27 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 10 جنوری 2021ء شماره نمبر [15384]
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]