فلسطین اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ تعلقات کے سلسلہ میں کیا تبادلۂ خیال

فلسطینی مظاہرین کو ہفتے کے روز مغربی کنارے کے گاؤں کفر ثلث میں اسرائیلی چوکی کے گیٹ پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فلسطینی مظاہرین کو ہفتے کے روز مغربی کنارے کے گاؤں کفر ثلث میں اسرائیلی چوکی کے گیٹ پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

اسرائیلی اور فلسطینی فریق نے وزرائے خارجہ ریاض المالکی اور گبی اشکنازی کے مابین ایک اجلاس منعقد کرنے کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے اور اس اجلاس کی تاریخ موجودہ ہفتہ کے لئے مقرر کی گئی ہے لیکن اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی بابت صحت سے متعلق بندش ہونے کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس سے متعلق معاہدہ مشترکہ مصری، فرانسیسی، اردن اور جرمن کی ثالثی کے ذریعہ کیا گیا ہے اور مصری وزیر خارجہ سامح شكری نے اس اجلاس کو آگے بڑھانے کے لئے براہ راست کام کیا ہے اور امن عمل کو بحال کرنے کے اقدام میں حصہ لینے والے چار ممالک کی جانب سے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)

پیر 28 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 11 جنوری 2021ء شماره نمبر [15385]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]