مغرب نے ترقی کرنے والے ممالک میں ویکسین کے لئے ارب ڈالر جمع کیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2737386/%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%B1-%D8%AC%D9%85%D8%B9-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
مغرب نے ترقی کرنے والے ممالک میں ویکسین کے لئے ارب ڈالر جمع کیا ہے
گزشتہ روز لندن میں نائٹنگیل ہسپتال کے سامنے کھڑی ایمبولینس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
مغرب نے ترقی کرنے والے ممالک میں ویکسین کے لئے ارب ڈالر جمع کیا ہے
گزشتہ روز لندن میں نائٹنگیل ہسپتال کے سامنے کھڑی ایمبولینس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مغربی ممالک نے ترقی کرنے والے ممالک کو "کوویڈ ۔19" وائرس سے بچنے والی ویکسین خریدنے کے لئے ایک ارب ڈالر جمع کیا ہے اور گزشتہ روز برطانوی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے لندن کے فرضی دورے کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ اور اس کے اتحادی ممالک کا مقصد عالمی سطح پر وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے عمل کو آسان کرنے اور فائدہ عام کرنے کے لئے ترقی کرنے والے ممالک کو وائرس کی ویکسین کی حصولیابی میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں وضاحت کیا ہے کہ یہ رقم بنیادی طور پر کینیڈا، جرمنی اور جاپان سے جمع کی گئی ہے پھر اس کے بعد لندن نے اس میں 548 ملین اسٹرلینی پاؤنڈ کا اضافہ کیا ہے جبکہ اس نے جمع ہونے والے ہر 4 ڈالر کے مقابلہ میں ایک اسٹرلینی پاؤنڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)