جنوبی عراق میں دوبارہ ابلتا ہوا ماحول

گزشتہ روز جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اونے والی جھڑپوں کے دوران مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اونے والی جھڑپوں کے دوران مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

جنوبی عراق میں سیاسی طبقے اور بدعنوانی کے خلاف ہونے والی احتجاجی تحریک کے ایک مضبوط گڑھ ذی قار گورنریٹریٹ کے مرکز ناصریہ میں ماحول دوبارہ ابل گیا ہے اور گزشتہ روز مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے مابین تصادم بھی ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور ملک کے وسط اور جنوب  میں واقع دوسرے شہروں تک ان مظاہروں کے پھیلنے کا امکان ہے۔

سیکیورٹی میڈیا سیل نے گزشتہ روز ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ ناصریہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 33 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن کے ایک رکن علی البیاتی نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ دیوانیہ، نجف اور کربلا کے گورنریٹوں میں مظاہرین اور پولیس فورس کے درمیان ہونے والے شدید تناؤ کے ساتھ ساتھ دو افراد کے ہلاک ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔(۔۔۔)

پیر 28 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 11 جنوری 2021ء شماره نمبر [15385]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]