ٹرمپ نے "دیوار" کو کیا الوداع اور ان کی قسمت کانگریس کے ہاتھ میں ہے

نیشنل گارڈ کے ممبران کو کل ٹرمپ کے حامیوں کے مزید حملوں کو روکنے کے لئے "کیپیٹل" عمارت پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
نیشنل گارڈ کے ممبران کو کل ٹرمپ کے حامیوں کے مزید حملوں کو روکنے کے لئے "کیپیٹل" عمارت پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقدیر حکومت میں ان کے بچے نو روز کے دوران کانگریس کے ہاتھ میں ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ایوان نمائندگان نے ان کے مواخذے کے طریقۂ کار کا آغاز کیا ہے اور اس کی دلیل یہ دی ہے کہ وہ ایک غیر متوازن صدر ہیں اور ان سے امریکی جمہوریت کو ایک خطرناک خطرہ لاحق ہے۔

ڈیموکریٹس نے گزشتہ روز ایوان میں ٹرمپ کے خلاف الزام کے سلسلہ میں ایک نوٹس پیش کیا ہے جس میں کیپیٹل کی عمارت پر تشدد کرنے اور اکسانے کا الزام ہے اور اسی طرح انہوں نے ایک اور مسودہ قرارداد بھی پیش کیا ہے جس میں نائب صدر مائیک پینس سے کہا گیا ہے کہ وہ آئین میں 25 ویں ترمیم کو متحرک کرکے ٹرمپ کو برخاست کریں۔

دوسری طرف ٹرمپ ان اقدامات کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ ٹیکساس کے شہر آلامو کا الوداعی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لئے اپنی انتظامیہ کی کوششوں کو اجاگر کریں اور سرحدی دیوار کی تعمیر میں جو کامیابی حاصل کی ہے اسے فروغ دے سکیں۔(۔۔۔)

منگل 29 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 12 جنوری 2021ء شماره نمبر [15386]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]