ایک طرف ٹرمپ کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایوان نمائندگان میں آج بدھ کے روز صدر کو ہٹانے کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنے کی تیاریاں چل رہی ہیں اور دوسری طرف ڈیموکریٹس کی اکثریت کے ساتھ ساتھ اس معاملہ کو مطلوبہ مدد ملنے کی امید ہے لیکن اس اقدام کو سینیٹ میں ممکنہ رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں اراکین کی دو تہائی اکثریت یعنی 67 ارکان کی منظوری کی ضرورت ہوگي جس کا مطلب یہ ہے کہ کم سے کم صدر کو مجرم قرار دینے کے لئے 17 ریپبلکن سینیٹرز کی منظوری ضروری ہوگی۔
ڈیموکریٹک کے متعدد ممبروں کو مواخذہ کے منصوبوں کے بارے میں تحفظات ہیں لیکن ایوان نمائندگان میں ریپبلکن رہنما کیون کارکارتھی نے تجویز پیش کی ہے کہ صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے بجائے ان کی سرزنش کرنی کافی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 30 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 13 جنوری 2021ء شماره نمبر [15387]