ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے غصے سے کیا خبردار

گزشتہ روز واشنگٹن کے قریب "اینڈریوز" اڈے سے نکلنے سے پہلے ٹرمپ کو صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز واشنگٹن کے قریب "اینڈریوز" اڈے سے نکلنے سے پہلے ٹرمپ کو صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی طرف سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لئے کئے جانے والے ووٹ کے ہونے کی صورت میں اپنے حامیوں کے غصے سے آگاہ کیا ہے اور ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹیکساس جانے سے پہلے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مواخذہ کے اقدامات کے سلسلہ میں ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹر چک شمر کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات سے ملک میں بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگا اور اس سے شدید غم وغصے کا ماحول پیدا ہوگا۔

ایک طرف ٹرمپ کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایوان نمائندگان میں آج بدھ کے روز صدر کو ہٹانے کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنے کی تیاریاں چل رہی ہیں اور دوسری طرف  ڈیموکریٹس کی اکثریت کے ساتھ ساتھ اس معاملہ کو مطلوبہ مدد ملنے کی امید ہے لیکن اس اقدام کو سینیٹ میں ممکنہ رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں اراکین کی دو تہائی اکثریت یعنی 67 ارکان کی منظوری کی ضرورت ہوگي جس کا مطلب یہ ہے کہ کم سے کم صدر کو مجرم قرار دینے کے لئے 17 ریپبلکن سینیٹرز کی منظوری ضروری ہوگی۔

ڈیموکریٹک کے متعدد ممبروں کو مواخذہ کے منصوبوں کے بارے میں تحفظات ہیں لیکن ایوان نمائندگان میں ریپبلکن رہنما کیون کارکارتھی نے تجویز پیش کی ہے کہ صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے بجائے ان کی سرزنش کرنی کافی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 30 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 13 جنوری 2021ء شماره نمبر [15387]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]