پومپیو کا بم: ایران نے القاعدہ کی قیادت کو گلے لگا لیا ہے

پومپیو کو کل واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پومپیو کو کل واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایرانی حکومت کے رہنماؤں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کو "القاعدہ" کی قیادت کا مرکزی صدر مقام بنا رکھا ہے اور انہوں نے اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ امریکہ 11 ستمبر کے حملوں کے سلسلہ میں ذمہ دار تنظیم اور تہران کے مابین موجود ربط کو کچلنے کے لئے کام کرے گا۔

پومپیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میعاد ختم ہونے اور منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے ایک ہفتہ قبل یہ دھماکہ خیز اطلاع دیتے ہوئے ایرانی حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے القاعدہ کو ایک نیا آپریشن ہیڈ کوارٹر مہیا کیا ہے اور یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس دہشت گرد تنظیم کے عناصر کے ہاتھ کسی بھی دوسرے نیٹ ورک سے زیادہ امریکی خون سے رنگے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 30 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 13 جنوری 2021ء شماره نمبر [1538

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]