ایک بڑھتی ہوئی مہم کی روشنی میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی پوزیشن کو روکنا اس کا مقصد ہے اور کل یہ اطلاع ملی ہے کہ عراق کی سرحد کے قریب مشرقی شام کے بو کمال کے صحرا میں نامعلوم جہازوں کے ذریعہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مقامات پر بمباری کی گئی ہے لیکن تل ابیب نے ہمیشہ کی طرح اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے بتایا ہے کہ پرتشدد دھماکوں کی وجہ سے بو کمال کے علاقے کو لرز اٹھے ہیں اور ایسا معلوم ہوا کہ یہ کم از کم 4 جنگی جہازوں کے ذریعہ ہونے والے بمباری کی وجہ سے ہوا ہے اور اس حملے کے دوران بو کمال کے صحرا میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ملیشیاؤں کے ہیڈ کوارٹرز اور مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایرانی ملیشیاؤں اور ان کے وفاداروں نے عراق کی سرحد کے قریب دیر الزور کے دیہی علاقوں کو اپنا مرکز بنایا ہے لیکن وہ نشانہ بنائے جانے کے خوف سے اپنے مقامات کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 30 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 13 جنوری 2021ء شماره نمبر [15387]