امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذہ کرنے کے اقدامات کی دے دی منظوری

جمہوری نمائندے جیمز کلیبرن کو گزشتہ روز کیپیٹل میں آرام کے وقت نیشنل گارڈ کے پاس سے گزرہے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
جمہوری نمائندے جیمز کلیبرن کو گزشتہ روز کیپیٹل میں آرام کے وقت نیشنل گارڈ کے پاس سے گزرہے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ روز سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی مدت ملازمت میں اور ان کے ڈیموکریٹک جانشین جو بائیڈن کے افتتاح سے ایک ہفتہ قبل ہی ہٹانے کے اقدامات کی منظوری کے لئے ووٹ دے دیا ہے۔

برخاستگی دفعات کی حمایت ایوان نمائندگان میں شامل 435 میں سے 232 نائبین نے کی ہے جبکہ 197 نے اس کی مخالفت کی ہے اور پچھلے ہفتے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کو بھڑکانے کے لئے ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد دس ری پبلیکن ارکان بھی صدر کو سزا دینے کی کوششوں میں شامل ہوگئے ہیں اور اس حملہ کے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہاؤس کے اسپیکر اور اس میں ڈیموکریٹک جماعتوں کی رہنما نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اس شورش کو اکسایا ہے۔(۔۔۔) لہذآ انہیں جانا ضروری ہے اور کیونکہ ان سے اس قوم کو ایک یقینی اور فوری خطرہ لاحق ہے جس سے ہم سب محبت کرتے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 01 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 14 جنوری 2021ء شماره نمبر [15388]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]