دریں اثنا اقوام متحدہ کے حکام نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران حوثیوں کو ایک دہشت گرد گروہ کے نام سے منسوب کرنے کے فیصلے سے خبردار کیا ہے اور یمنی عہدیداروں اور کارکنوں نے ان آوازوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے ایسی بین الاقوامی مہم کا نام دیا ہے جس سے یمنی عوام کے حق کی پامالی ہو رہی ہے کیونکہ یہ عوام ملیشیاؤں کی ناانصافی اور دہشت گردی کا شکار ہے اور اسی سیشن میں یمنی وزیر خارجہ احمد بن مبارک نے امداد، تجارت اور بینکاری کاموں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ایک حکومتی کمیٹی کے قیام کی بات بھی کی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 02 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 15 جنوری 2021ء شماره نمبر [15389]