گزشتہ روز مراکش اور امریکہ کے مابین مشترکہ صدارت میں 41 ممالک کی شراکت کے ساتھ مراکشی حکومت کے تحت خودمختار حکومت کے لئے کئے جانے والے اقدام کی حمایت کرنے والی وزارتی کانفرنس میں شریک افراد نے مراکش کی خودمختار حکومت کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسے اس علاقائی تنازعہ کے ایک منصفانہ اور پائیدار حل کی واحد بنیاد قرار دی ہے۔
کانفرنس کے اختتام کے بعد جاری کردہ خلاصہ کی شکل میں ایک بیان کے اندر شرکاء نے صحرا تنازعہ کو حل کرنے کا واحد فریم ورک کی حیثیت سے مراکش کی خودمختار حکومت کے اقدام پر مبنی حل کے سلسلہ میں دعوت دینے رہنے کا عہد وپیمان کیا ہے۔
اس کانفرنس میں مصر اور فرانس کے ساتھ ساتھ خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک شریک ہوئے ہیں جبکہ موریطانیہ، تیونس اور لیبیا غیر حاضر تھے اور 41 ممالک میں سے 27 ممالک کے وزرائے خارجہ کی نمائندگی ہوئی ہے۔ (۔۔۔)
ہفتہ 03 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 16 جنوری 2021ء شماره نمبر [15390]