فرانسیسی پیٹرہنسل سعودی ڈکار میں کاروں کا چیمپیئن بنا ہے

گزشتہ روز ڈیکار ریلی کی آخری ویننگ کے دوران پیٹرہنسل کو اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)

TT

سعودی ڈیکار ریلی 2021 کل جمعہ کے دن اختتام پذیر ہوئی ہے جس میں فرانس کے اسٹیفن پیٹرہنسل کی تاج پوشی کی گئی ہے اور کار کے زمرے میں ان کو آٹھواں ٹائٹل دیا گیا اور موٹرسائیکل کے زمرے میں ارجنٹائنی کیون بینویڈس کی بھی تاج پوشی کی گئی ہے۔

جدہ میں ہنسیل (منی) نے مشہور ریس میں پہلی کامیابی کے 30 سال بعد اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں 14 ویں ڈاکار ریلی کا ٹائٹل جیتا ہے۔

 55 سالہ پیٹرہنسل کو سعودی عرب میں لگاتار دوسرے سال منعقد ہونے والی اس ریلی میں غالب آنے کی وجہ سے "مسٹر ڈکار" کے لقب سے نوازا گیا ہے اور انہوں نے موٹرسائیکل کے زمرے میں پچھلے تاج کے علاوہ کار کے زمرے میں آٹھواں ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 03 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 16 جنوری 2021ء شماره نمبر [15390]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]