ایرانی جوہری اور میزائل کی کشیدگی کی وجہ سے الاقوامی تشویش

گزشتہ روز گہرے سمندر میں جہازوں کو نشانہ بنانے کے لئے پاسداران انقلاب کے ذریعہ فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائل کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز گہرے سمندر میں جہازوں کو نشانہ بنانے کے لئے پاسداران انقلاب کے ذریعہ فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائل کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

ایسے وقت میں جب گزشتہ روز ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب گرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے خلیجی خطے اور بحر ہند میں تناؤ بڑھا دیا ہے اسی وقت اس کے یورینیم دھات کی تیاری کے اعلان کی وجہ سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی طرف سے سخت سرزنش کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جرمنی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  لندن، پیرس اور برلن نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یورینیم دھات کے معدن کے لئے محفوظ شہری استعمال کے سلسلہ میں ایران کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے  اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس کی پیداوار کی وجہ سے خطرناک فوجی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور اس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ معاہدے کے تحفظ میں سنجیدہ ہے تو جوہری معاہدے کے بارے میں فوری طور پر اپنے وعدوں کی پابندی دوبارہ شروع کردے۔

 اسی سلسلہ میں فاکس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سنگین انداز میں بحر ہند میں موجود تجارتی جہازوں کے قریب گرے ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی خدشات پیدا ہوئے ہیں اور مزید یہ بھی کہا کہ یہ میزائل جہاز بردار بحری جہاز "نمٹز" سے 100 میل کے فاصلے پر گرے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 04 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 17 جنوری 2021ء شماره نمبر [15391]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]