اسرائیل کی طرف سے دوبارہ نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے درمیان ایرانی ملیشیاؤں اور اس کے وفادار دھڑوں نے مشرقی شام کے بڑے علاقوں میں اپنے فوجی مقامات اور ہیڈ کوارٹرز سے اپنے جھنڈے اتار دئے ہیں تاکہ اس کی جگہ شامی حکومت کے جھنڈے بلند ہو سکیں۔
دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں واقع شہر المیادین اور البوکمال کے شہروں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے شامی بینروں والے ٹرکوں کے ذریعہ میزال سمیت بھاری ہتھیار منتقل کیا ہے اور شامی بینر لگانے کا مقصد منتقل کرنے کی کاروائی کو آسان بنایا جا سکے اور یا سب دوبارہ اپنی جگہ متعین کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل مشرقی شام میں اسرائیلی حملوں کے ذریعہ ان کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔(۔۔۔)
اتوار 04 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 17 جنوری 2021ء شماره نمبر [15391]